ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میں کسانوں کی مدد کے لئے چھتیس گڑھ سے بھیجا گیا53 ٹن چاول

دہلی میں کسانوں کی مدد کے لئے چھتیس گڑھ سے بھیجا گیا53 ٹن چاول

Mon, 18 Jan 2021 20:24:35    S.O. News Service

رائے پور،18؍جنوری (آئی این ایس انڈیا) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے پیر کو دہلی-این سی آر میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کے لئے ’ایک روپیہ ، ایک پیلی دھان‘ مہم میں جمع کئے گئے 53 ٹن چاولوں کی بوریوں سے بھرے ٹرک کو ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔

ہندوستانی قومی طلبہ تنظیم (این ایس یو آئی) نے دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے چھتیس گڑھ میں ’ایک روپیہ ایک پیلی دھان‘ مہم کا آغاز کیا ، اور اس کے لئے کارکن مستوری خطے میں دھانوں کے مراکز میں جاکر کاشتکاروں سے حمایت طلب کیا۔

واضح رہے کہ کسانوں کی تنظیموں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ٹریکٹر مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ٹریکٹر مارچ سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اب اس کیس سے متعلق اگلی سماعت 20 جنوری کو ہوگی۔


Share: